Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی دستوں کی فائرنگ میں ایک دیہاتی شدید زخمی

پاکستانی دستوں کی فائرنگ میں ایک دیہاتی شدید زخمی

جموں ، 18 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ضلع پونچھ میں ایل او سی سے متصل سرحدی چوکیوں پر آج مسلسل چوتھے دن بھی پاکستانی دستوں نے فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زبردست فائرنگ اور شلباری کردی جس میں ایک دیہاتی شدید زخمی ہوگیا ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی دستوں نے بالکوٹ سیکٹر میں مارٹر بم اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ ہندوستانی دستوں نے بھی مؤثر انداز میں جواب دیا ۔ بالکوٹ سیکٹر میں وقفہ وقفہ سے سرحد پار سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ موضع بھیروت میں محمد اشرف ( 24 سالہ ) زخمی اور چند ایک مویشی ہلاک ہوگئے ہیں ۔ جاریہ ستمبر میں پاکستان نے 23 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے اور 15 ستمبر سے ضلع پونچھ میں مسلسل فائرنگ اور شلباری کی جارہی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT