Tuesday , August 21 2018
Home / پاکستان / پاکستانی دفترخارجہ میں ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

پاکستانی دفترخارجہ میں ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی سپاہیوں کی جانب سے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزی اور اس کے نتیجہ میں ایک عمر رسیدہ عورت کی موت پر ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کیا۔ دفترخارجہ نے کہا کہ ڈائرکٹر جنرل (جنوبی ایشیاء و سارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے چیریکوٹ سیکٹر میں گذشتہ روز ہندوستانی فورسیس کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر احتجاج کیلئے جے پی سنگھ کو طلب کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT