Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / پاکستانی دہشت گرد تنظیموں پر امتناع کیلئے فرانس کا زور

پاکستانی دہشت گرد تنظیموں پر امتناع کیلئے فرانس کا زور

مسعود اظہر پر تحدیدات کیلئے مشترکہ جدوجہد کا عہد، اپنا دفاع ہر ملک کا حق، وزیرخارجہ فرانس کا پی ٹی آئی کو انٹرویو
نئی دہلی ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فرانس نے آج پاکستانی دہشت گرد گروپس لشکرطیبہ، جیش محمد اور حزب المجہادین کے خلاف ’’فیصلہ کن کارروائی‘‘ پر زور دیا اور عہد کیا کہ دہشت گرد مسعوداظہر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے تحدیدات عائد کرنے کیلئے ہندوستان کے ساتھ مکمل تعاون کے ساتھ جدوجہد کرے گا۔ چین کا نام لئے بغیر جس نے اقوام متحدہ کی جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر تحدیدات عائد کرنے کی سلامتی کونسل کی تجویز کی راہ روکی تھی، فرانس نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کا دہشت گردی سے مقابلہ کا پختہ عہد خطرہ کا لحاظ کئے بغیر ہر جگہ یکساں ہونا چاہئے۔ گذشتہ سال ستمبر میں ہندوستان کے سرحد پر سرجیکل حملہ کے بارے میں جو اری سیکٹر کے فوجی کیمپ پر دہشت گرد حملہ کا ردعمل تھا، آئرالٹ نے کہا کہ ایسے خظروں کی صورت میں ہر ملک کو خود حفاظتی کا حق حاصل ہے۔ وزیرخارجہ فرانس وزیر نے جو ہندوستان کا دورہ کررہے ہیں، کہا کہ فرانس ہندوستان کے خلاف دہشت گرد حملے کی شدید ترین مذمت کرتا ہے۔ اس میں اری میں حالیہ حملہ بھی شامل ہے۔ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی جنگ کے ساتھ فرانس کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ وہ پی ٹی آئی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ پاکستان کا نام لئے بغیر اس کا واضح حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ملک کو چاہئے کہ اس کی سرزمین یا اس کے زیرقبضہ سرزمین سے ابھرنے والی دہشت گردی کا مقابلہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستان کے خلاف دہشت گرد کارروائی کرنے والے گروپس کے خلاف فیصلہ کن کارروائی دیکھنے کے خواہاں ہیں

چاہے وہ لشکرطیبہ ہو، جیش محمد ہو یا حزب المجاہدین۔ متحرک گجرات عالمی چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے ہندوستان کا دورہ کرنے والے وزیرخارجہ فرانس وزیر سے سرحد پار ہندوستان کے سرجیکل حملوں پر ردعمل دریافت کرنے پر انہوں نے کہا کہ اگر کسی ملک کو اس قسم کے خطرہ کا سامنا ہو تو اسے خودحفاظتی کیلئے اس کا حق حاصل ہے۔ چین کی جانب سے مسعود اظہر پر اقوام متحدہ کی مجوزہ قرارداد کا چین کی جانب سے راستہ روکنے پر انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس ہیکہ ہماری مشترکہ کوشش اور اقوام متحدہ کی کمیٹی کی جانب سے بھرپور تائید کے باوجود یہ مقصد متفقہ طور پر حاصل نہ ہوسکا۔ جیش محمد پہلے ہی سے اقوام متحدہ کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہے۔ اس کے سربراہ کو اس فہرست میں شامل کرنے کیلئے مضبوط دلائل موجود ہیں جیسا کہ ہندوستان نے درخواست کی ہے۔  اسی وجہ سے فرانس نے اس کی تائید کی اور اس تجویز کا معاون بنا۔ انہوں نے چین کو دورپردہ پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کا دہشت گردی کے خلاف عزم واثق خطرہ کا لحاظ کئے بغیر ہر جگہ یکساں ہونا چاہئے۔ وزیرخارجہ فرانس نے کہا کہ ہم اب ہندوستان سے اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ہندوستان جانتا ہیکہ وہ فرانس کو اپنے حامیوں میں شامل کرسکتا ہے۔ وزیرخارجہ فرانس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان اور فرانس کے تعاون کے امکانات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور فرانس دونوں ہی دہشت گردی کا شکار ہیں اور اس لعنت کے خلاف متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف متحدہ جدوجہد ہند ۔ فرانس دفاعی شراکت داری کا سنگ بنیاد ہیں۔ انہوں نے فرانسیسی جی آئی جی این اور ہندوستانی قومی سلامتی محافظین کے باہمی تعاون پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا۔ وزیرخارجہ فرانس نے ہند ۔ فرانس دیرینہ تعلقات اور دوستی کا جو باہمی اعتماد کی بنیاد پر ہے، کہا کہ دونوں ممالک مشکل وقت پر ایک دوسرے پر انحصار کرسکتے ہیں۔ بنگلورو کے دورہ کے موقع پر انہوں نے فرانس کے سابق طلباء کے بنگلورو شاخ کے آغاز کی تقریب کی صدارت بھی کی اور امید ظاہر کی کہ 2020ء تک بنگلورو میں زیرتعلیم طلباء کی تعداد 10 ہزار ہوجائے گی۔

TOPPOPULARRECENT