Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / پاکستانی ریسٹورنٹ میں خاتون روبوٹ ویٹر مرکز توجہ

پاکستانی ریسٹورنٹ میں خاتون روبوٹ ویٹر مرکز توجہ

اسلام آباد ۔4 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کو ملک بھر میں پہلا ریسٹورنٹ کا مقام حاصل ہوا ہے جہاں خاتون روبوٹ ایک ویٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ صوبۂ پنجاب کے ملتان شہر میں ریسٹورنٹ کے مالک سید عزیز احمد جعفری کے بیٹے سید اُسامہ عزیز الیکٹرک انجینئر نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے ۔ اُن کے والد نے کہاکہ میرا بیٹا اعلیٰ تعلیم کیلئے امریکہ جانا چاہتا تھا لیکن میری خواہش یہ تھی کہ وہ اپنے ہی ملک میں کچھ کر دکھائے ۔ چناچہ اُس نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا جو یہاں کی پہچان بن گیا ہے ۔ اُنھوں نے کہاکہ لوگ دور دور سے ریسٹورنٹ آرہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ہم مزید چار روبوٹ ویٹر متعارف کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں لیکن یہاں موجود ملزمین میں کسی کی تخفیف نہیں کی جائے گی کیونکہ ہم کسی کو بھی روزگار سے محروم کرنا نہیں چاہتے ۔ اس روبوٹ کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ صارفین کی میز تک پہونچ کر اُنھیں خوش آمدید کہتی ہے اور اُنھیں دیا گیا آرڈر پہونچاکر اپنے کاؤنٹر پر واپس آجاتی ہے ۔ 25 کیلوگرام وزنی یہ روبوٹ پانچ کیلو وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ اُسامہ عزیز نے کہاکہ وہ روبوٹ کی خدمات میں مزید بہتری لانا چاہتے

Top Stories

TOPPOPULARRECENT