Tuesday , June 19 2018
Home / ہندوستان / پاکستانی رینجرز کی فائرنگ میں ایک شخص زخمی

پاکستانی رینجرز کی فائرنگ میں ایک شخص زخمی

جموں ۔ 9 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام) : ضلع جموں میں بین الاقوامی سرحد سے متصل دیہاتوں اور 8 سرحدی چوکیوں پر پاکستانی رینجرز کل رات بھر فائرنگ اور شلباری کرتے رہے جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ بی ایس ایف ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی رینجرز ضلع جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں کل رات 10 بجے سے چھوٹے اسلحہ سے فائرنگ اور مارٹر سے شلباری کرتے رہے جس میں 8 سرحدی چوکیوں اور بعض شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ جب کہ فائرنگ میں جو رافام گاؤں کا ایک دیہاتی خادم حسین زخمی ہوگیا ۔ انہوں نے بتایا کہ بی ایس ایف دستوں نے بھی پاکستانی رینجرز کو موثر جواب دیا اور فائرنگ کا تبادلہ رات ایک بجے تک چلتا رہا ۔ جاریہ سال فروری میں بین الاقوامی سرحد سے متصل سامبا ، ارینا اور آر ایس پور میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا یہ تیسرا واقعہ ہے ۔ گذشتہ ماہ جنوری میں بھی پاکستان کی فائرنگ میں 4 افراد ہلاک اور 7 افراد زخمی ہوگئے تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT