Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / پاکستانی رینجرس نے فائرنگ روک دی

پاکستانی رینجرس نے فائرنگ روک دی

جموں ۔ 21؍ جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) بی ایس ایف کے ایک عہدیدار نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سرحد پر گذشتہ پانچ دنوں سے جاری پاکستانی رینجرس کی فائرنگ کا سلسلہ آج رکا رہا اور پاکستان کی جانب سے کوئی فائرنگ نہیں ہوئی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی ایس ایف عہدیدار نے کہا کہ نہ تو فائرنگ ہوئی اور نہ ہی مورٹار شیلز داغے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی رینجرس کی جانب سے فائرنگ کا ہندوستانی افواج نے منہ توڑ جواب دیا تھا اور شاید یہی وجہ ہے کہ ان کی بندوقیں آج خاموش ہیں البتہ جموں کے آر ایس پورہ اور آرنیا سب سیکٹر میں عوام اب بھی دہشت زدہ ہیں کیونکہ انہیں یہ خوف ہے کہ پاکستانی رینجرس پتہ نہیں پھر کب فائرنگ اور مورٹار شیلز برسانا شروع کر دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بیھ پوری تیاری کر لی ہے۔ اگر پاکستان کی جانب سے فائرنگ میں شدت پیدا ہوئی تو عوام کو محفوظ مقامات منتقل کرنے کا انتظام بھی کیا جاچکا ہے ۔ جموں ڈیویژن کے ڈیویژنل کمشنر شانت مانو یہ بات بتائی ۔ فی الحال تو فائرنگ کا سلسلہ تھم جانے سے حالات ایک بار پھر معمول پر آگئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT