Thursday , December 13 2018

پاکستانی رینجرس کی بلا اشتعال فائرنگ

جموں ۔ 24 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوا میں سرحد سے متصل علاقوں میں آج پاکستانی رینجرس اچانک مارٹر سے شلباری کردی ۔ جس کے خلاف بی ایس ایف نے بھی منہ توڑ جواب دیا ۔ بی ایس ایف کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پنسار بارڈر آؤٹ پوسٹ میں سرحد کے قریب علاقوں میں پاکستانی رینجرس نے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ اور مارٹر سے شلباری

جموں ۔ 24 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوا میں سرحد سے متصل علاقوں میں آج پاکستانی رینجرس اچانک مارٹر سے شلباری کردی ۔ جس کے خلاف بی ایس ایف نے بھی منہ توڑ جواب دیا ۔ بی ایس ایف کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پنسار بارڈر آؤٹ پوسٹ میں سرحد کے قریب علاقوں میں پاکستانی رینجرس نے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ اور مارٹر سے شلباری کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے ۔ یہ واقعہ شب 1-30 بجے پیش آیا ۔ تاہم سرحدوں کی نگرانی پر متعین بی ایس ایف دستوں نے بھی فی الفور حرکت میں آتے ہوئے جوابی فائرنگ کی ۔ فائرنگ کا تبادلہ تقریبا صبح 3-30 بجے تک چلتا رہا ۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلہ میں کسی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستانی دستوں نے جاریہ سال اگست میں سرحدی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے مسلسل 15 دن تک فائرنگ اور شلباری کرتے رہے جس کے دوران 11 افراد ہلاک اور 100 افراد زخمی ہوئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT