Thursday , May 24 2018
Home / پاکستان / پاکستانی سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو راحت

پاکستانی سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو راحت

اسلام آباد ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے ارکان خاندان نے اس وقت سکون کی سانس لی جب سپریم کورٹ نے ان کے خلاف بدعنوانی کا ایک اور کیس کھولنے سے انکار کردیا۔ جسٹس مشیر عالم، جسٹس قاضی فیض عیسیٰ اور جسٹس مظہرعالم خان میاخیل پر مشتمل سہ رکنی بنچ سے قومی احتسابی بیورو (NAB) کی اس درخواست کو مسترد کردیا جہاں 2014ء میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کیا گیا تھا جس نے ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر کیس کو خارج کردیا تھا۔ قومی احتسابی بیوریو نے مذکورہ کیس کو دوبارہ کھولے جانب کی اپیل کی تھی جو 1.2 بلین حدیبیہ پیپر ملس کیس کے نام سے مشہور ہوا تھا جس میں نواز شریف اور ان کے ارکان خاندان پر غیرقانونی طور پر رقمی لین دین کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT