Wednesday , December 19 2018

پاکستانی شکر مہاراشٹرا اسمبلی میں تقسیم ، این سی پی کا انوکھا احتجاج

ناگپور۔19دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹر اسمبلی کے جاری سرمائی اجلاس کے دوران آج یہاں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے رکن جتیندر اہوارڈ نے انوکھا احتجاج کیا اور پاکستان سے در آمد کی گئی شکر کی تھیلی کو اراکین اسمبلی میں تقسیم کرنے کی کوشش کی لیکن کسی بھی رکن اسمبلی نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا ۔اہوارڈ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے دوران انتخاب پاکستان دشمن ملک بتاکر مختلف من گھڑت باتیں کہی تھیں لیکن اقتدار حاصل کرنے کے بعد خود مودی حکومت نے پاکستان سے 15میٹرک ٹن شکر در آمد کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک جانب مہاراشٹر میں گنے کے کاشتکار مختلف مسائل کے شکار ہیں اور دوسری جانب پاکستان کو دشمن ملک کہنے والے وزیر اعظم شکر در آمد کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT