Monday , November 20 2017
Home / پاکستان / پاکستانی شہریوں کے قاتلوں کو سزا

پاکستانی شہریوں کے قاتلوں کو سزا

پسرور16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)  دو سال قبل جنوبی افریقہ میں قتل ہونے والے چار پاکستانیوں کے دو قاتلوں کو کیپ ٹائون ہائی کورٹ نے سو سو سال اور ایک قاتل کو 19 سال قید کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق دو سال قبل کیپ ٹائون جنوبی افریقہ میں چکوال کے عابد حسین کا بریڈ کا کاروبار تھا۔ وہی پر جنوبی افریقن ‘شہیم’ کا بھی ڈبل روٹی کا کا روبار تھا، کاروباری رقابت پر شہیم نے کرایہ کے قاتلوں سے عابد حسین کے بھائی غلام باقر اور تین ملازموں محمد شہزاد عرف پومی، محمد عدنان حیدر اور محمد شفیق کو قتل کروا دیا۔ جس کا مقدمہ چلنے کے بعد کیپ ٹائون ہائی کورٹ نے اس اہم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دو قاتلوں کو سو سو سال اور ایک قاتل کو 19  سال سزا سنائی اور ماسٹر مائنڈ شہیم کے خلاف بھی قانونی کاروائی کرنے کا حکم دے دیا۔

TOPPOPULARRECENT