Monday , November 20 2017
Home / پاکستان / پاکستانی شہری 25 سال سے صرف تازہ پتے کھاکرزندہ

پاکستانی شہری 25 سال سے صرف تازہ پتے کھاکرزندہ

لاہور۔22 اپریل۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک شخص گزشتہ 25 سال سے تازہ پتے اور لکڑی کھاکر زندہ ہے اور اس دوران وہ کبھی بھی بیمار نہیں ہوا ۔ 50 سالہ محمود بٹ جو صوبہ پنجاب کے ضلع گجرانوالا سے تعلق رکھتے ہیں 25 سال کی عمر سے پتے کھانا شروع کیا کیوں کہ وہ کوئی کام کاج نہیں کرتے تھے اور وہ ایک وقت کے باقاعدہ کھانے کے متحمل نہیں تھے ۔ انھوں نے کہاکہ میرے خاندان میں سب سے زیادہ غربت پائی جاتی تھی ۔ ہرچیز اپنی دسترس سے دور تھی ، ایک وقت کا کھانا بھی حاصل کرنا مشکل تھا ۔ لہذا میں نے سوچا کہ سڑکوں پر بھیک مانگنے سے بہتر ہیکہ پھول پتے اور لکڑی کھاکر گذارہ کرلیا جائے ۔لکڑی اور پتے کھانے کی مجبور ایک عدات میں تبدیل ہوگئی ہے۔ برسوں یہ وہ کام کرنے لگے اور کھانے کا انتظام کرسکے لیکن وہ اپنی اس منفرد عادت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں بٹ اب روزانہ 600 روپئے کماتے ہیں اور برگد کے پتے شوق سے کھاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT