Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی صیانتی انتظامیہ کی پٹھان کوٹ حملہ پر تضاد بیانی

پاکستانی صیانتی انتظامیہ کی پٹھان کوٹ حملہ پر تضاد بیانی

نئی دہلی 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ ہندوستان کا ایک ’’ڈرامہ‘‘ تھا، اِسے ہندوستان میں پاکستانی صیانتی انتظامیہ کی تضاد بیانی سمجھا جارہا ہے۔ پاکستانی حکومت حامی روزنامہ میں شائع شدہ خبر کے بموجب آئی ایس آئی اور پاکستانی فوج تضاد بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ ہندوستان نے پاکستانی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو اُن کے دورہ کے موقع پر پاکستانی دہشت گردوں کے اِس حملہ میں ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت فراہم کردیئے ہیں۔ اخباری اطلاع کے بموجب پاکستان نے آج نامعلوم جے آئی ٹی رکن کے حوالہ سے کہاکہ یہ حملہ پاکستان کے خلاف ایک زہریلا پروپگنڈہ ہے کیوں کہ ہندوستانی عہدیداروں نے اپنے دعوؤں کی تائید میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔
اسٹانڈاپ انڈیا کا وزیراعظم نے افتتاح کیا
نوئیڈا۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کے مالیاتی پروگرام کی حوصلہ افزائی کیلئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج اسٹانڈ اپ انڈیا اسکیم کا افتتاح کیا جس کے تحت ایک لاکھ 25 ہزار بینک کی شاخیں ایس سی ؍ ایس ٹی اور خواتین صنعتکاروں کو ایک کروڑ روپئے کی حد تک قرض دیں گی۔ یہ اسکیم بابو جگجیون رام کے یوم پیدائش کے موقع پر شروع کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT