پاکستانی طالبان نائب سربراہ حملے میں ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خاں ۔12 فبروری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی طالبان کے ترجمان نے پاکستان کے شمال مغربی قبائیلی علاقہ میں امریکہ کے ایک حالیہ ڈرون حملے میں اپنے نائب سربراہ کی ہلاکت کی توثیق کی ہے ۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان اعظم طارق محسود نے کہاکہ اس گروپ کا نائب سربراہ خالد محسود جو کمانڈر سائینا کے نام سے بھی مشہور تھا جمعرات کو شمالی وزیرستان کے علاقہ گورواک کے سرحدی گاؤں میں امریکہ کے فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا ۔ انھوں نے کہاکہ ایک اور کمانڈر مفتی نور ولی کو اس گروپ کا نائب سربراہ مقرر کیا گیا ہے جس کو ملا فضل اﷲ کی تائید حاصل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT