Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی عثمان قادر جنوبی افریقہ کیلئے کھیلنے کوشاں

پاکستانی عثمان قادر جنوبی افریقہ کیلئے کھیلنے کوشاں

لاہور ، 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عمران طاہر کے بعد ’گگلی ماسٹر‘ عبد القادر کے بیٹے عثمان قادر نے بھی جنوبی افریقہ سے کرکٹ کھیلنا اپنا ٹارگٹ بنا لیا ہے۔ ڈھائی سال بعد انھیں جنوبی افریقہ کی قومیت ملنے کا امکان ہے۔ عثمان قادر پی سی بی کی پالیسیوں سے مایوس ہیں، کہتے ہیں کہ انڈر 19، اے ٹیم، انڈر 23 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے باوجود انھیں نظر انداز کیا گیا۔ گگلی ماسٹر کا کہنا ہے کہ ’’بورڈ پر تنقید کی سزا میرے بیٹے کو دی جا رہی ہے۔ پہلے تین بیٹوں کے ساتھ بھی انصاف نہیں کیا گیا، اسی لئے عثمان کو جنوبی افریقہ جانے کی اجازت دی‘‘۔ لیگ اسپنر عثمان جنوبی افریقہ کی گریڈ ون کرکٹ میں نو میچز میں 400 رنز کے ساتھ 61 وکٹیں لے کر پہلے نمبر پر رہے۔

TOPPOPULARRECENT