Sunday , December 17 2017
Home / پاکستان / پاکستانی عدالت نے اسحق ڈار کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کردیا

پاکستانی عدالت نے اسحق ڈار کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کردیا

اسلام آباد۔ 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک عدالت سے وزیر مالیات اسحق ڈار کے خلاف قابل ضمانت گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے اور پولیس کو حکم دیا ہے کہ موصوف کو 25 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ یاد رہے کہ پناما پیپرس بدعنوانی معاملہ میں ملوث اسحق ڈار قبل ازیں عدالت میں حاضر نہیں ہوئے تھے۔ قومی احتساب بیورو کی جانب سے دائر کردہ مقدمہ کی سماعت احتساب عدالت میں کی جارہی ہے جو دراصل نااہل قرار دیئے گئے وزیراعظم نواز شریف، ان کے بچے اور اسحق ڈار کیخلاف دائر کئے گئے مقدمات ہیں۔

TOPPOPULARRECENT