Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / پاکستانی فائرنگ میں فوجی ہلاک

پاکستانی فائرنگ میں فوجی ہلاک

جموں ، 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک فوجی جوان آج جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول کے پاس پاکستانی دستوری کی بلااشتعال فائرنگ میں ہلاک ہوا، آرمی نے یہ بات کہی۔ 22 سالہ لانس نائک یوگیش مرلیدھر متوطن ضلع دھولے، مہاراشٹرا کی ہلاکت ہوئی ہے۔ فوجی ترجمان نے کہا کہ پاکستان آرمی کے دستوں نے سندربنی سیکٹر میں سرحدپار سے ہندوستانی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ شروع کی، جس پر ایل او سی کی حفاظت پر مامور ہندوستانی دستوں نے طاقتور اور موثر جواب دیا۔

TOPPOPULARRECENT