Sunday , September 23 2018
Home / پاکستان / پاکستانی فضائیہ کی کارروائی میں13 عسکریت پسند

پاکستانی فضائیہ کی کارروائی میں13 عسکریت پسند

اسلام آباد ۔ 23 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی ایرفورس کے جیٹ طیاروں نے آج شورش زدہ شمالی وزیرستان قبائلی خطہ میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجہ میں 13 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ یہ کارروائی اس علاقہ کو مقامی اور بیرونی دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے جاری جارحانہ فوجی مہم کا حصہ ہے۔ سکیوریٹی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ طیارہ نے شمالی وزیرستان کے شوال علاقہ میں عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے 6 مقامات تباہ کردیئے ۔ ذرائع نے کہا کہ اس کارروائی میں کم از کم 13 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ سکیوریٹی فورسس نے دو روز قبل اسی شوال علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے 28 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT