Wednesday , November 22 2017
Home / Top Stories / پاکستانی فنکاروں پر امتناع کمزوروں کو دھمکانے کے مترادف

پاکستانی فنکاروں پر امتناع کمزوروں کو دھمکانے کے مترادف

ممبئی ، 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پوجا بھٹ کا کہنا ہے کہ انڈیا میں برسرکار پاکستانی فنکاروں کے خلاف جاری مہم کو قوم پرستی قرار نہیں دیا جاسکتا، بلکہ یہ عمل کچھ ایسا ہی ہے جیسے اسکولی میدان میں کمزوروں کو دھمکایا جاتا ہے۔ شہرت یافتہ فلمساز مہیش بھٹ کی بیٹی اداکارہ ۔ فلمساز پوجا نے آج اپنے اظہار خیال کیلئے ’ٹوئٹر‘ کا سہارا لیا۔ اُن کا ٹوئٹ ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو یہاں کام سے روکنا قوم پرستی کیسے ہوسکتا ہے، یہ تو کمزوروں کو ڈرانے ؍ دھمکانے جیسا عمل ہے۔ انڈیا اور پاکستان کے درمیان سرحد پار کشیدگی کے درمیان دنیائے تفریح و طبع متاثر ہوگئی ہے۔ اس ضمن میں پہلا شکار کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ ہوئی، جس میں پاکستانی فواد خان نے اداکاری کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT