Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی فنکاروں کو اجازت نہیں ایسی بات چیت کیا فائدہ : سی پی ایم

پاکستانی فنکاروں کو اجازت نہیں ایسی بات چیت کیا فائدہ : سی پی ایم

نئی دہلی ۔ /27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے آج کہا کہ ہند ۔ پاک تعلقات کو قائدین سے بالاتر ہونا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ آخر ایسے مذاکرات کا کیا فائدہ جب پاکستانی کھلاڑیوں اور فنکاروں کو ہندوستان میں مظاہرہ کی اجازت نہ دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اب بات چیت شروع ہوچکی لیکن یہ صرف قائدین کے درمیان ہی ہے ۔ ایسی بات چیت کا کیا فائدہ جب پاکستانی سنگر غلام علی کو ممبئی میں اپنے فن کے مظاہرہ کا موقع نہ ملے ۔ پاکستانی کرکٹ کھلاڑیوں کو ہمارے ملک میں کھیلنے کی اجازت نہ دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت صرف سطحی انداز میں نہیں کی جاسکتی ۔ عوام سے عوام کا رابطہ بڑھانا بھی ضروری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT