Tuesday , January 16 2018
Home / Top Stories / پاکستانی فنکاروں کی پریس کانفرنس میں شیوسینا کارکنوں کی ہنگامہ آرائی

پاکستانی فنکاروں کی پریس کانفرنس میں شیوسینا کارکنوں کی ہنگامہ آرائی

ممبئی 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا کے درجنوں کارکنوں نے آج ممبئی پریس کلب میں پاکستانی صوفیانہ موسیقی کی ایک ٹیم کی پریس کانفرنس کو درہم برہم کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ شیوسینا کے درجنوں کارکن اِس زعفرانی پارٹی کے پرچم لہراتے ہوئے پاکستانی واپس جاؤ اور وندے ماترم کے نعرے لگاکر پریس کانفرنس کو درمیان میں درہم ب

ممبئی 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا کے درجنوں کارکنوں نے آج ممبئی پریس کلب میں پاکستانی صوفیانہ موسیقی کی ایک ٹیم کی پریس کانفرنس کو درہم برہم کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ شیوسینا کے درجنوں کارکن اِس زعفرانی پارٹی کے پرچم لہراتے ہوئے پاکستانی واپس جاؤ اور وندے ماترم کے نعرے لگاکر پریس کانفرنس کو درمیان میں درہم برہم کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ اُنھوں نے ’میکل حسن بانڈ‘ کے کارکنوں سے دھکم پیل بھی کی اور کرسیوں کو اُٹھا پھینکا۔ بعدازاں پولیس حرکت میں آتے ہوئے وہاں پہونچ گئی اور احتجاجیوں کو باہر نکال دیا گیا اور پریس کلب کا باب الداخلہ بند کردیا گیا۔ کلب کے صدر گربیر سنگھ نے کہاکہ وہ اِس ضمن میں ریاستی وزیرداخلہ آر آر پاٹل اور جوائنٹ کمشنر پولیس (امن و قانون) سدانند داتے سے نمائندگی کرچکے ہیں جنھوں نے اِس مقام پر زائد پولیس فورس کی تعیناتی کا تیقن دیا ہے۔

گربیر سنگھ نے اِس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ ہند ۔ پاک تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں کا خیرمقدم کیا جانا چاہئے اور ایسی کوششوں کو ناکام نہ بنایا جائے۔ شیوسینا کے ایک طویل عرصہ سے ہندوستان کی کسی بھی تقریب میں پاکستانی فنکاروں کی شرکت کی مخالفت کررہی ہے۔ قبل ازیں پاکستانی ٹیلی ویژن پروگرام کی ایک میزبان بیگم نوازش علی اور اداکارہ وینا ملک کے 2010 ء کے دوران بگ باس II میں شمولیت کی بھی مخالفت کی گئی تھی۔ علاوہ ازیں گزشتہ سال دہلی میں سندھی صوفیانہ موسیقی کی ایک تقریب میں شیوسینا کے کارکنوں نے گڑبڑ کی تھی جس میں پڑوسی ملک کے فنکاروں نے حصہ لیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT