Tuesday , December 18 2018

پاکستانی فنکاروں کے ڈرامے میں خلل اندازی‘ 4 شیوسینک گرفتار

گڑگاؤں۔25اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) چار مبینہ شیوسینا کارکن آج گرفتارکرلئے گئے کیونکہ انہوں نے بعض پاکستانی اداکاروں کے گڑگاؤں میں ڈرامہ کے دوران خلل اندازی کی تھی ۔ ایک شکایت پر مجلس بلدیہ کے افسر رابطہ عامہ ستبیر روہیلا نے کہا کہ چار افراد کے خلاف جن کا تعلق شیوسینا سے ہے ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ۔ تمام چاروں ملزموں کی شناخت کی جاچکی ہے۔ پانچ تا چھ نوجوانوں نے کل شیوسینک ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے اسٹیٹ پر چڑھ کر ڈرامہ میں خلل اندازی کی کوشش کی تھی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT