Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی فوجیوں کا سرقلم کرنے پر مسلم تنظیم کا 5 کروڑ انعام کا اعلان

پاکستانی فوجیوں کا سرقلم کرنے پر مسلم تنظیم کا 5 کروڑ انعام کا اعلان

جئے پور ۔8مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک غیرمعروف مسلم تنظیم نے 5 کروڑ روپئے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے جو کسی بھی ایسے شخص کو دیا جائیگا جو پاکستانی سپاہیوں کے سرقلم کرکے اُنھیں ہندوستان کے حوالے کرے گا ۔ صدرنشین مسلم یووا آتنک واد ورودھی سمیتی محمد شکیل سیفی نے کہاکہ وہ یہ رقم رضاکاروں اور عوام سے حاصل کریں گے اور اسے ایسے شخص کو دیا جائے گا جو پاکستانی فوجیوں کے سر جنھوں نے خطِ قبضہ پر حال ہی میں دو ہندوستانی فوجیوں کی نعشوں کو مسخ کیا تھا حوالے کرے ۔ سیفی دہلی سے اجمیرشریف کی درگاہ پر حاضری دینے کیلئے کل آئے ہوئے تھے ۔ انھوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران پاکستانی فوجیوں کے سر قلم کرنے والے کو پانچ کروڑ روپئے انعام دینے کااعلان کیا۔ انھوں نے کہاکہ وہ یہ انعام ایسے شخص کو دیں گے جو ہندوستانی فوجیوں کی نعشیں مسخ کرنے والے پاکستانی سپاہیوں کے سر ہندوستان کے حوالے کر گا ۔

TOPPOPULARRECENT