Monday , December 11 2017
Home / پاکستان / پاکستانی فوجی طیارہ کو حادثہ

پاکستانی فوجی طیارہ کو حادثہ

پشاور ۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کا ایک فوجی طیارہ آج ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے شورش زدہ قبائیلی علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوگیا جس سے فوج کے تین سینئر عہدیدار زخمی ہوئے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہیکہ طیارہ مہک منا اسٹیڈیم جنوبی وزیرستان میں پرواز کے بعد حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ یہ واقعہ ٹیکنیکی خرابی کا نتیجہ تھا۔ زخمی ہوجانے والے فوجی عہدیداروں میں ایک کرنل اور دو میجر ہیں۔ زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

 

پاکستان ۔ برطانیہ
سربراہان فوج کی ملاقات
اسلام آباد ۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے سربراہ فوج جنرل نیکولس پیٹرک کارٹر نے آج پاکستان کے سربراہ فوج قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کرکے باہمی، صیانتی اور دفاعی تعاون دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ جنرل کارٹر دو روزہ دورہ پاکستان پر ہیں۔ پاکستانی فوج کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی جاری کوششوں کی تفصیلات سے برطانوی سربراہ فوج کو واقف کروایا۔ برطانیہ کے سربراہ فوج نے یادگار شہداء پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔

TOPPOPULARRECENT