Tuesday , June 19 2018
Home / عرب دنیا / پاکستانی فوجی قیادت نے سیاسی و سکیوریٹی صورتحال کا جائزہ لیا

پاکستانی فوجی قیادت نے سیاسی و سکیوریٹی صورتحال کا جائزہ لیا

اسلام آباد 11 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے فوجی جنرلس نے آج ایک اہم اجلاس منعقد کرتے ہوئے ملک میں سیاسی اور سکیوریٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ علاوہ ازیں انہوں نے شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری کارروائی پر بھی غور و خوض کیا ۔ کور کمانڈر کانفرنس فوجی ہیڈکوارٹرس میں ہوئی اور فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے اس کی صدارت کی ۔ فوجی ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ تمام شریک عہدیداروں کو آپریشن ضرب عذب اور بحیثیت مجموعی سکیوریٹی صورتحال کے تعلق سے واقف کروایا گیا ۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کو مجتمع ہونے کا موقع نہیں دیا جائیگا ۔ فوجی سربراہ نے اس کارروائی میں اب تک کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے قبائلیوں کی قربانیوں اور ان کے تعاون کا اعتراف بھی کیا ۔

TOPPOPULARRECENT