Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / پاکستانی فوجی کیمپ کی مسجد پر حملہ ، 4 خودکش بمبار ، دو سپاہی ہلاک

پاکستانی فوجی کیمپ کی مسجد پر حملہ ، 4 خودکش بمبار ، دو سپاہی ہلاک

پشاور ۔ /26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) افغان سرحد سے متصلہ شمال مغربی پاکستان کے قبائیلی علاقہ میں ایک فوجی تنصیب کی مسجد میں چار انتہائی مسلح خودکش بمباروں کے حملے میں اور فوج کے ساتھ گھمسان لڑائی کے درمیان تمام عسکریت پسند حملہ آور اور دو فوجی ہلاک ہوگئے ۔ مہمند ایجنسی میں عسکریت پسندوں نے مہمند رائفلس ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا گیا اور ایک مسجد میں پہونچ گئے تھے جہاں مقامی افراد اور انگرونوں کی کثیر تعداد نماز فجر کے لئے جمع ہوئی تھی ۔ خودکش جیکٹوں میں ملبوس حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش میں فائرنگ کی ۔ ایک فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ان تمام (حملہ آوروں کو مسجد کے باہری صحن میں روک لیا گیا ۔ سکیورٹی فورسیس نے حملہ آوروں کا محاصرہ کرتے ہوئے ان تمام کو ہلاک کردیا ‘‘ عہدیداروں نے کہا کہ اس حملہ میں دو سپاہی ہلاک اور دیگر 15 زخمی ہوئے ہیں ۔ جن میں پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ فوجی ترجمان لیفٹننٹ عاصم سلیم باجوا نے کہا کہ ’’سکیورٹی فورسیس نے حملہ آواروں کا جرأتمندی کے ساتھ مقابلہ کیا اور تمام چار خودکش بمباروں کو ہلاک کردیا ‘‘ ۔ تحریک طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT