Wednesday , May 23 2018
Home / دنیا / پاکستانی فوج خود ہی آگ لگاتی ہے اور خود ہی فائر بریگیڈ بن جاتی ہے : حسین حقانی

پاکستانی فوج خود ہی آگ لگاتی ہے اور خود ہی فائر بریگیڈ بن جاتی ہے : حسین حقانی

واشنگٹن ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ایک سابق اعلیٰ سطحی سفارتکار نے پاکستانی فوج کے بارے میں عجیب و غریب ریمارک کرتے ہوئے کہاکہ یہ خود ہی آگ لگاتی ہے اور خود ہی فائر بریگیڈ کا رول بھی ادا کرنا چاہتی ہے۔ پاکستان کے سابق سفیر برائے امریکہ حسین حقانی کے ریمارکس پر حیرت ظاہر کی جارہی ہے جبکہ متعدد امریکی ماہرین نے ملک میں کئے جانے والے اہم فیصلوں میں فوج کے رول کو بھی اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سردجنگ کے زمانے کا ایک حلیف ملک ہے تاہم پاکستان کا ہمیشہ ہندوستان کے ساتھ مسابقتی رویہ اپنانا کبھی بھی امریکہ کا مقصد نہیں رہا اور یہی وجہ ہیکہ اس خطہ میں پاکستانی اور امریکی مفاد میں کوئی تال میل نہیں۔

TOPPOPULARRECENT