Monday , January 22 2018
Home / دنیا / پاکستانی فوج کو چین کی ٹریننگ ہندوستان نے اہمیت نہیں دی

پاکستانی فوج کو چین کی ٹریننگ ہندوستان نے اہمیت نہیں دی

برسبین۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے ان اطلاعات کو کوئی اہمیت نہیں دی کہ چینی فوج جموں و کشمیر میں ہند ۔ پاک سرحد کے قریب پاکستانی فوج کو ٹریننگ دے رہی ہے۔ وزارت اُمور خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول یہاں مودی کے وفد میں شامل ہیں اور وہ اس معاملہ کا جائزہ لیں گ

برسبین۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے ان اطلاعات کو کوئی اہمیت نہیں دی کہ چینی فوج جموں و کشمیر میں ہند ۔ پاک سرحد کے قریب پاکستانی فوج کو ٹریننگ دے رہی ہے۔ وزارت اُمور خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول یہاں مودی کے وفد میں شامل ہیں اور وہ اس معاملہ کا جائزہ لیں گے۔

مقید ایغور مہاجرین کی واپسی کا
چینی مطالبہ
بیجنگ ۔ 15 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) چین نے تھائی لینڈ میں مقید درجنوں ایغور مہاجرین کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ تھائی لینڈ کے شہر سونگخلا میں متعین چینی قنصل چِن جیانگ نے کیا ہے۔ 200 کے قریب ایغور افراد اِس وقت تھائی حکومت کی تحویل میں ہیں۔ اِن کو رواں برس کے اوائل میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مقید افراد خود کو ترک قرار دیتے ہیں اور انہوں نے چینی حکام کے ساتھ شناخت کے عمل میں تعاون بھی نہیں کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT