Friday , May 25 2018
Home / ہندوستان / پاکستانی فوج کی جانب سے خطِ قبضہ پر موجود علاقے نشانہ

پاکستانی فوج کی جانب سے خطِ قبضہ پر موجود علاقے نشانہ

جموں ۔ 15 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج نے ضلع پونچھ ریاست جموںو کشمیر میں خطِ قبضہ میں موجود علاقوں پر شلباری اور فائرنگ کی جس کی وجہ سے ہندوستانی فوج بھرپور جوابی کارروائی کرنے پر مجبور ہوگئی ۔ فائرنگ اب بھی جاری ہے ۔ وزارت دفاع کے ترجمان کے بموجب پاکستانی فوج نے بلااشتعال ہلکے اور خودکار اسلحہ سے فائرنگ کی اور مارٹر شل برسائے ۔ 8:15 بجے صبح ہندوستانی فوج نے اس کارروائی کا سخت اور موثر جواب دیا ۔ 2 نومبر کو بھی پاکستانی رینجرس نے بی ایس ایف کی طلایہ گرد پارٹی پر سانبھا سیکٹر میں فائرنگ کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT