Saturday , September 22 2018
Home / پاکستان / پاکستانی فوج کے سربراہ کی فلسطینی سفیر سے ملاقات ، تائید کا تیقن

پاکستانی فوج کے سربراہ کی فلسطینی سفیر سے ملاقات ، تائید کا تیقن

اسلام آباد ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سربراہ پاکستانی فوج جنرل قمر جاوید باجوا نے آج فلسطینی سفیر سے ملاقات کرکے ان کے ملک کو پاکستان کی اخلاقی اور سیاسی امداد کا تیقن دیا۔ کچھ دن قبل صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ فلسطینی سفیر ولید اے ایم ابو علی نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹرس پر جنرل باجوا سے ملاقات کی۔ جنرل باجوا نے فلسطینی سفیر کو ایک بار پھر تیقن دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مسئلہ پر پاکستان کے نظریات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ وہ فلسطین کے مسئلہ کو مسئلہ کشمیر کے برابر اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں مسائل پر امریکی قوم کی متفقہ، اخلاقی اور سیاسی تائید حاصل ہے۔

TOPPOPULARRECENT