Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی فورسیس کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی

پاکستانی فورسیس کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی

سرینگر ۔23جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی سپاہیوں نے لائن آف کنٹرول کے قریب شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحت اُڑی سیکٹر میں آج پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے قریب اُڑی میں کل رات مانگا کمل کوٹ پر جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی فورسیس کی شلباری کے نتیجہ میں ایک مقامی شخص کے گھر اور گایوں کے ایک تبیلہ کو نقصان پہونچا ۔ تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ اس دوران شمالی کشمیر میں ضلع کپواڑہ کے ماچھل سیکٹر میں فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک عسکریت پسند کو ہلاک کردیا اور سرحد پار سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT