پاکستانی فورسیس کی کارروائی میں 33 عسکریت پسند ہلاک

اسلام آباد ۔ 20ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) پشاور کے اسکول میں دہشت گردی کی کارروائی میں قتل عام اور بشمول کئی اسکولی بچوں 148 بے قصور افراد کی ہلاکتوں کے بعد پاکستان نے شورش زدہ قبائیلی علاقہ میں دہشت گردوں کے خلاف اپنی مہم میں زبردست شدت پیدا کردی ہے ۔ ایک سکیورٹی عہدیدار نے آج کہا کہ لڑاکا جٹ طیاروں نے خیبر کی وادی تیراہ میں عسکریت پسندوں

اسلام آباد ۔ 20ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) پشاور کے اسکول میں دہشت گردی کی کارروائی میں قتل عام اور بشمول کئی اسکولی بچوں 148 بے قصور افراد کی ہلاکتوں کے بعد پاکستان نے شورش زدہ قبائیلی علاقہ میں دہشت گردوں کے خلاف اپنی مہم میں زبردست شدت پیدا کردی ہے ۔ ایک سکیورٹی عہدیدار نے آج کہا کہ لڑاکا جٹ طیاروں نے خیبر کی وادی تیراہ میں عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا جس میں 33 عسکریت پسند مارے گئے اور ان کے سات محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔ پاکستان کے خانگی ٹیلی ویژن چینلوں نے کہا ہے کہ اس فوجی کارروائی میں پشاور اسکول پر کئے گئے دہشت گرد حملوں کے پس پردہ اصل سازشی ذہن و سرغنہ عمر نارے بھی مارا گیا ہے لیکن آزاد ذرائع سے اس اطلاع کی توثیق نہیں ہوئی ہے ۔ دوسری طرف چُن چُن کر نشانہ بنانے والی ایک علحدہ مہم کے دوران درۂ آدم خیل میں پانچ دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا ۔ پولیس اور نیم فوجی سرحدی کورز نے پشاور کے قریب علاقہ مچنس میں طالبات کے ایک حامی و مددگار یسار خاں پر حملہ کردیا

جس کے بعد پاکستانی فورسیس کی عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ ہوگئی ۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار اعجاز احمد نے کہا کہ پولیس اور فرنٹیئر کورز کی کارروائی میں سیار خاں اور ایک عسکریت پسند بھی مارا گیا نیز فرنٹیئر کورز کا ایک سپاہی بھی ’’شہید‘‘ ہوا ہے ۔ پشاور کے اسکول پر منگل کو ہوئے حملے کے بعد دہشت گردی کے خلاف جوابی کارروائی کی مہم میں اب تک 152 عسکریت پسند مارے جاچکے ہیں۔ سربراہ افواج جنرل راحیل شریف نے کل شام خیبر کا دورہ کیا اور سرحدی علاقوں میں متعین سپاہیوں سے ملاقات کی ۔ فوج نے کہا کہ جنرل راحیل شریف انھیں (فوج کو ) حکم دیا ہے کہ وہ اپنی مہم پوری شدت کے ساتھ جاری رکھیں تاوقتیکہ آخری دہشت گرد بھی ہلاک نہیں ہوجاتا ۔ پاکستانی فوج نے روپوش مُلاّ فضل اﷲ عرف ’’ریڈیو مُلاّ‘‘ کو باہر نکالنے کا عہد کیا ہے ۔ ملا فضل اﷲ پشاور دہشت گرد حملے کے دوران سات مسلح حملہ آوروں سے ربط میں تھا۔ پاکستانی فوج نے گزشتہ روز ملک کے مختلف حصوں میں کی گئی کارروائی کے دوران 67 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT