Wednesday , September 26 2018
Home / پاکستان / پاکستانی قبائلی خطے میں فورسز کی بمباری، 60 دہشت گرد ہلاک

پاکستانی قبائلی خطے میں فورسز کی بمباری، 60 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد، 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں وفاق کے زیر انتظام وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے بمباری کر کے کم از کم 60 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے علاوہ شدت پسندوں کے ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے ہیں۔ یہ فوجی کارروائی منگل اور چہارشنبہ کی درمیانی شب کی گئی۔ ایک ماہ کے دوران پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی طرف سے یہ دوسری بڑی کارروائی ہے

اسلام آباد، 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں وفاق کے زیر انتظام وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے بمباری کر کے کم از کم 60 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے علاوہ شدت پسندوں کے ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے ہیں۔ یہ فوجی کارروائی منگل اور چہارشنبہ کی درمیانی شب کی گئی۔ ایک ماہ کے دوران پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی طرف سے یہ دوسری بڑی کارروائی ہے۔ قبل ازیں گزشتہ ماہ اپریل کی 23 یا 24 تاریخ کو ایسی ہی ایک کارروائی کی گئی تھی۔ تاہم اس کارروائی کے مہلوکین کی تعداد کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ ماہ اپریل کی کارروائی میں بھی جنگی طیارے اور گن شپ ہیلی کاپٹر استعمال کئے گئے تھے۔ علاقے کے لوگوں کے مطابق فوجی طیاروں نے کارروائی کیلئے چہارشنبہ کے روز علی الصبح میر علی اور میرانشاہ کے علاقوں کو نشانہ بنایا۔

ان میں وہ علاقے بطور خاص ہدف تھے جو دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کے سکیورٹی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے بعض اہم کمانڈروں کے بھی مارے جانے کا امکان ہے جبکہ مجموعی طور 60 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ اطلاعات ملی تھیں کہ میران شاہ، مہمند ایجنسی، خیبر ایجنسی اور پشاور کے قرب و جوار میں حالیہ دنوں کارروائیوں کے بعد دہشت گردوں نے وہاں پناہ لی ہے۔ ابھی تفصیلات کا انتظار ہے کہ اس کارروائی میں کس گروپ کو نشانہ بنایا گیا اور کونسا کمانڈر ہلاک ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT