Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی لڑکا کم عمر ترین ملینیر ای گیمر بن گیا!

پاکستانی لڑکا کم عمر ترین ملینیر ای گیمر بن گیا!

لاہور، 11 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ویڈیو گیمیں ویسے تو ہر کسی کی پہنچ میں ہیں اور بہت سے لوگ ان کے شیدائی بھی ہیں لیکن اگر آپ کا شوق آپ کو دنیا بھر میں شہرت اور لاتعداد دولت بھی دلا دے تو کیا کہنے! ایسا ہی کچھ 16 سالہ پاکستانی سمائیل حسن کے ساتھ ہوا۔ مشہور ویڈیو گیم ڈوٹا ٹو کی عالمی چمپئن شپ میں سمائیل حسن کی ٹیم نے حریف ٹیموں کو ناکوں چنے چبواتے ہوئے ورلڈ چمپئن شپ جیت لی۔ امریکی ٹیم ایول جنئیس کی طرف سے کھیلتے ہوئے انہوں نے حریف ٹیم کو فائنل میں 3-1سے ہرایا اور 60 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم اپنے نام کر لی۔ سملینیر کے نام سے معروف والے حسن ای گیمنگ کی دنیا کے کم عمر ترین ملینیر بھی بن گئے۔ حسن اس سے پہلے ایشین چمپئن بھی رہ چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT