Friday , November 24 2017
Home / دنیا / پاکستانی لڑکی سے عشق کی قیمت 11 سال قید

پاکستانی لڑکی سے عشق کی قیمت 11 سال قید

لندن۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کہا جاتا ہے کہ عشق کرنا خطرناک ہوسکتا ہے لیکن رام پور کے رہنے والے محمد جاوید کے وہم وگمان بھی یہ نہیں ہوگا کہ انہیں اپنی ہی ایک پاکستانی رشتہ دار سے محبت کرنے کا صلہ یہ ملے گا کہ دہشت گردی کے الزام میں انھیں ایذاء دی جائیں گی اور ساڑھے گیارہ برس جیل کی سزا کاٹنی ہوگی۔عدالت سے بری ہونے کے دو برس بعد جاوید نے اپنی محبت کی اس غیرمعمولی آپ بیتی کی داستاں بیان کی ۔ انھوں نے اپنے عشقیہ خطوط دکھائے اور بتایا کہ کیسے انھیں انڈین خفیہ اداروں نے اغوا کر کے ان پر تشدد کیا اور جس پیار کیلئے وہ برسوں قید میں رہے بالآخر وہ بھی نہیں ملا۔جاوید اب 33 برس کے ہیں۔ مبینہ سے ان کی پہلی ملاقات 1999ء میں اس وقت ہوئی تھی جب وہ اپنی ماں کو لے کر کراچی گئے تھے۔ جاوید کے چچا اور خاندان کے کئی دیگر افراد 1947 میں پاکستان ہجرت کر گئے تھے اور انہیں لوگوں سے ملاقات کے لیے یہ رام پور سے کراچی گئے تھے۔جاوید نے بتایا: ’ملاقات کے ایک ماہ کے اندر ہی ہم نے ایک دوسرے سے اپنے پیار کا اظہار کر دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT