Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی لڑکے کیلئے میڈیکل ویزا

پاکستانی لڑکے کیلئے میڈیکل ویزا

نئی دہلی ۔ 18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیرامور خارجہ سشماسوراج نے انسانی جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے اسلام آباد میں واقع ہندوستانی ہائی کمیشن کو ہدایت دی ہیکہ پاکستانی لڑکے کو ہندوستان میں علاج کی غرض سے ویزا جاری کیا جائے۔ اس لڑکے کے والد کاشف چاچا نے ٹوئیٹر پر سشماسوراج سے جگر کی پیوند کاری کے بعد دوبارہ معائنہ کیلئے ویزا جاری کرنے کی خواہش کی۔ سشماسوراج نے ٹوئیٹر پر ویزا جاری کرنے کے فیصلہ سے واقف کرایا۔ انہوں نے ایک اور ٹوئیٹ میں پاکستانی خاتون کو جگر کی سرجری کیلئے ویزا منظور کرنے کا اعلان کیا ۔

 

TOPPOPULARRECENT