Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ اب کوہلی پر فریفتہ!

پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ اب کوہلی پر فریفتہ!

لاہور ، 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اپنے متنازعہ بیانات اور ویڈیوز کی وجہ سے مشہور پاکستانی ماڈل اور اداکارہ قندیل بلوچ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک نئے پیغام میں قندیل بلوچ نے ہندوستانی کرکٹر ویراٹ کوہلی سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ اُس نے کہا : ’’ویراٹ بے بی! انوشکا شرما ہی کیوں؟‘‘ جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ قندیل بلوچ اب ویراٹ کوہلی کی محبت میں گرفتار ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں قندیل بلوچ نے انڈوپاک میچ سے پہلے اپنی ایک متنازعہ ویڈیو اَپ لوڈ کی تھی۔ اس ویڈیو کے ذریعے ہندوستان میں بھی انھیں خاصی مقبولیت حاصل ہو چکی ہے۔ اس سے قبل قندیل بلوچ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بھی شادی کی پیشکش کر چکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT