Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / پاکستانی مقبوضہ کشمیر اقوام متحدہ مبصرین گروپ کا دورہ

پاکستانی مقبوضہ کشمیر اقوام متحدہ مبصرین گروپ کا دورہ

اقوام متحدہ ۔ 4 اپریل۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور پاکستان میں اقوام متحدہ مبصرین کا گروپ پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں مبینہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہا ہے ۔ اقوام متحدہ کے عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ اور لائن آف کنٹرول پر سکیورٹی کی صورتحال کو کشیدہ قرار دیا۔ اقوام متحدہ سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لائن آف کنٹرول پر مبینہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اطلاع ملی ہے اور اقوام متحدہ فوجی مبصرین گروپ واقع ہندو پاک اس وقت معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستانی زیرکنٹرول علاقہ دومیل ، کوٹلی اور بھمبر میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ انھوں نے یہاں کی صورتحال کو کشیدہ قرار دیا ۔ جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا سکریٹری جنرل کشمیر کی صورتحال پر ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم سے بات کریں گے ۔ انھوں نے مبصرین کے دورہ کا تذکرہ کیا۔ ڈوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ کا یہ موقف ہے کہ دونوں فریقین کو مذاکرات کے ذریعہ اس مسئلہ کا پرامن حل تلاش کرنا چاہئے ۔ جب اُن سے پوچھا گیا کہ مبصرین گروپ کی علاقہ کی صورتحال کے بارے میں رپورٹ کیا عوام کے سامنے پیش کی جائے گی ۔ انھوں نے کہاکہ اگر ایسا مناسب معلوم ہوا تو ضرور کیا جائے گا ۔ جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا ہندوستان کی جانب سے یہ رپورٹ منظرعام پر نہ لانے کیلئے دباؤ ہے تو انھوں نے صرف اتنا کہا کہ وہ سمجھ سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT