Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں ڈرائیور ہلاک ، 10 بچے زخمی

پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں ڈرائیور ہلاک ، 10 بچے زخمی

جموں ؍ مظفر آباد ، 16دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سرحدوں پر کئی دنوں کی خاموشی کے بعد لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک بار پھر گولہ باری کا تبادلہ ہوا ہے ۔ پاکستان کے موقر انگریزی روزنامہ ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زیرقبضہ کشمیر کے ضلع کوٹلی کے نک یال سیکٹر میں سرحد پار سے ہونے والی ہندوستانی فوج کی فائرنگ میں ایک اسکول وین کا ڈرائیور ہلاک جبکہ کم از کم 10 اسکولی بچے زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے ۔ادھر وزارت دفاع نے بتایا کہ پاکستان نے جمعہ کو فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں خطہ کے پونچھ سیکٹر میں ایل او سی پر بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا ‘پاکستان کی جانب سے پونچھ سیکٹر میں ایل او سی پر آج صبح 9 بجکر 15 منٹ پر ہندوستانی فوج کی چوکیوں پر چھوٹے و خودکار ہتھیاروں اور مارٹر گولوں سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT