Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی مقبوضہ کشمیر کا 12 سالہ لڑکا گرفتار

پاکستانی مقبوضہ کشمیر کا 12 سالہ لڑکا گرفتار

جموں 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک 12 سالہ لڑکے کو آج فوج نے گرفتار کرلیا جو جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول عبور کرکے ہندوستانی علاقہ میں گھس آیا تھا۔ فوجی عہدیدار نے بتایا کہ شبہ کیا جارہا ہے کہ اُسے پاکستانی فوج نے اُسے دیگر دہشت گردوں کے ساتھ مداخلت کاری کے راستوں اور فوجی گشت کے بارے میں معلومات کے لئے بھیجا تھا۔ دفاعی ترجمان کے بموجب ہندوستانی فوج کی گشتی ٹیم نے 12 سالہ اشفاق علی چوہان کو لائن آف کنٹرول پر گرفتار کیا ہے۔ وہ ریٹائرڈ بلوچ رجمنٹ سپاہی کا بیٹا بتایا گیا ہے اور لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی علاقہ میں اُسے مشتبہ نقل و حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ فوج کے حکم پر اُس نے فوری خودسپردگی اختیار کرلی۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ اِس لڑکے کو عسکریت پسندوں نے پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر یہ معلوم کرنے کے لئے روانہ کیاکہ مداخلت کاری کے راستوں کا پتہ چلایا جاسکے۔ اِس واقعہ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان میں حقوق انسانی کی صورتحال کیا ہے جہاں ایک 12 سالہ لڑکے کو اِس خطرناک راستے پر روانہ کیا گیا۔ مزید تحقیقات کے بعد اس لڑکے کو پولیس کے حوالہ کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT