Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / پاکستانی منشیات اسمگلر کو 20 سال کی سزائے قید

پاکستانی منشیات اسمگلر کو 20 سال کی سزائے قید

واشنگٹن ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ایک پاکستانی شہری کو منشیات اسمگلنگ کا قصوروار پائے جانے پر 20 سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔ 52 سالہ محمد اعجاز سرفراز کو 14 مئی کے روز ایک وفاقی عدالت کی جیوری نے ٹیکساس میں 20 سال کی سزائے قید کا مستوجب قرار دیا۔ مقدمہ کی سماعت کے دوران جو ثبوت فراہم کئے گئے (مارچ 2009 تا اپریل 2012ء کے درمیان) اس کے مطابق سرفراز کئی غیرقانونی ویب سائیٹس چلایا کرتا تھا اور اس طرح اس نے پورے امریکہ میں اپنے انٹرنیٹ گاہکوں کو غیرقانونی طور پر منشیات فراہم کی جن میں مشہور و معروف آکسیکونٹن، پیروسیٹ، ایڈرال، ریٹالین، ہائیڈروکوڈنون، زاناکس، ویلیم، ایمبین اور دیگر گولیاں اور کیپسولس شامل ہیں۔ یہ تمام نقلی ادویات عام طور پر چین، سنگاپور، ملائیشیا، ہندوستان، پاکستان اور ہانگ کانگ میں تیار کی جاتی ہیں۔ امریکی اٹارنی جان ایم بیلس نے یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT