Monday , April 23 2018
Home / دنیا / پاکستانی مہاجرین سے ’’عظیم اتحاد‘‘ تشکیل دینے کی اپیل

پاکستانی مہاجرین سے ’’عظیم اتحاد‘‘ تشکیل دینے کی اپیل

واشنگٹن ۔ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر امریکہ میں موجود مہاجر گروپ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام نسلی اور مذہبی گروپس سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے انہیں ایک ’’عظیم اتحاد‘‘ تشکیل دینے کی خواہش ظاہر کی تاکہ حکومت کی متعصبانہ اور امتیازی پالیسیوں کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا جاسکے۔ امریکہ میں پشتون تحفظ موومنٹ، دی فری کراچی کیمپین کو مہاجرین نے شروع کیا ہے تاکہ مہاجرین کو درپیش مسائل سے متعلق بیداری پیدا کی جاسکے، نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مذہب اقلیتی اور نسلی گروپس کو انسانی حقوق کی سیکوریٹی فورسیس کے ذریعہ خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔ یاد رہیکہ پشتون تحفظ موومنٹ (PTM) پشتون انسانی حقوق کی ایک سماجی تحریک ہے جو فیڈرلی ایڈمنسٹرڈ ٹرائبل ایریاس (FATA)، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں واقع ہے۔ مہاجر کی اصطلاح ایسے اردو بولنے والوں کیلئے استعمال کی جاتی ہے جو 1947ء میں تقسیم کے وقت ہندوستان چھوڑ کر پاکستان چلے آئے تھے جن کی کثیر تعداد صوبہ سندھ میں آباد ہوگئی تھی۔ دوسری طرف فری کراچی کیمپین کے ترجمان ندیم نصرت نے بھی پاکستان کی تمام نسلی اور مذہبی اقلیتوں سے متحد ہوکر ایک ’’عظیم اتحاد‘‘ تشکیل دینے کی اپیل کی تاکہ حکومت پاکستان کی سندھ، بلوچستان، کے پی کے، فاٹا اورگلگت بالتستان میں غیرانسانی پالیسیوں کی مخالفت کی جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT