Monday , December 18 2017
Home / دنیا / پاکستانی نژادبرطانوی سیاستدان داعش کی ہٹ لسٹ پر

پاکستانی نژادبرطانوی سیاستدان داعش کی ہٹ لسٹ پر

لندن۔ 16 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے دو نامور پاکستانی نژادمسلم سیاست دانوں بزنس سکریٹری ساجد جاوید اور کنزرویٹیو پارٹی کی سابق چیئرمین سیدہ وارثی کو داعش نے اپنی ’ہٹ لسٹ ‘ میں شامل کر لیا۔ دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیم نے انگریزی زبان میں شائع ہونے والے اپنے جریدے ’دابق‘ میں ان دونوں نامور سیاست دانوں پر ’کفر کا نظام‘ نافذ کرنے کا الزام عائد کیا۔ رپورٹ میں جریدے کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ ’’ایسے مرتد کافروں سے زیادہ قتل کے مسحق ہیں‘‘۔ دونوں سیاست دانوں کا جریدے کے آرٹیکل پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا تاہم ماضی میں دونوں شدت پسندی کی کھل کر مذمت کرتے رہے ہیں۔ آرٹیکل میں ان علما کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا جو داعش پر تنقید کرتے ہیں اور کہا گیا کہ ایسے علما کو ذبح کر دینا چاہیے۔ جریدے میں برسلز حملے کے ملزمان کو شناخت کرتے ہوئے ان کی تعریف کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT