Friday , November 24 2017
Home / عرب دنیا / پاکستانی نیم فوجی دستہ کے قافلہ پر خود کش حملہ ، تین ہلاک

پاکستانی نیم فوجی دستہ کے قافلہ پر خود کش حملہ ، تین ہلاک

پشاور ۔ 17 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک خود کش حملہ آور نے آج ایک ایسی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں نیم فوجی دستہ سوار تھا جن میں سے دستہ کے تین اہلکار بشمول ایک میجر ہلاک ہوگئے ۔ جب کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد دس بتائی گئی ہے ۔ یہ حملہ شمال مغربی پاکستان میں پیش آیا جہاں حملہ آوروں نے دھماکو اشیاء سے لدی ایک موٹر سائیکل کو فرنیٹر کانسٹبلوری (FC) کے قافلہ سے ٹکرادیا جو اس وقت پشاور کے حیات آباد کے ایک ٹریفک سگنل پر ٹھہری ہوئی تھی ۔ زخمی ہونے والوں کی تعداد دس بتائی گئی ہے جن میں اکثریت راہگیروں کی ہے ۔ قافلے میں شامل دو گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں ۔ دریں اثناء سیکوریٹی اہلکاروں نے اس علاقہ کی ناکہ بندی کردی جب کہ زخمیوں کو حیات آباد میں میڈیکل کامپلکس منتقل کیا گیا ۔ یاد رہے کہ صرف ایک روز قبل ہی پاکستانی افواج نے یہ اعلان کیا تھا دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کو نکال باہر کرنے کے لیے اس نے خیبر قبائلی علاقہ میں ایک آپریشن شروع کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT