Saturday , November 18 2017
Home / پاکستان / پاکستانی نیوکلیر پاور پلانٹ کی تعمیر کا افتتاح

پاکستانی نیوکلیر پاور پلانٹ کی تعمیر کا افتتاح

کراچی 20 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے آج چین کے ذریعہ تعمیر کئے جانے والے 10 بلین امریکی ڈالرس کے مصارف والے نیوکلیر توانائی پلانٹ کی تعمیر کا افتتاح کیا۔ کراچی نیوکلیر پاور پلانٹ (Kanupp-II) II 1100 میگاواٹ برقی پیدا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا جس کی تعمیر کے لئے چین اپنا مکمل تعاون پیش کرے گا۔ یاد رہے کہ چین، پاکستان میں توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سب سے بڑے سرمایہ کار کے طور پر اُبھرا ہے جو پاک ۔ چین کی صحت مند دوستی کی علامت ہے۔ اس موقع پر نواز شریف نے بھی پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون کرنے حکومت چین سے اظہار تشکر کیا۔ انھوں نے نومبر 2013 ء میں مذکورہ پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھے جانے کے بعد اس کی تعمیر کے بروقت آغاز پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا بھی شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT