Tuesday , December 19 2017
Home / عرب دنیا / پاکستانی وزیرخارجہ اسحق ڈار کی عدالت میں حاضری

پاکستانی وزیرخارجہ اسحق ڈار کی عدالت میں حاضری

اسلام آباد ۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیرمالیات اسحق ڈار ایک بار پھر بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا کرنے قومی احتسابی عدالت کے روبرو حاضر ہوئے۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف بدعنوانیوں اور غیرقانونی رقمی لین دین کے تین معاملات درج کئے تھے جن میں نہ صرف نواز شریف بلکہ ان کے ارکان خاندان کے علاوہ وزیرمالیات اسحق ڈار کو بھی ماخوذ کیا گیا تھا۔ 28 جولائی کو پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے پناما پیپرس معاملہ میں نواز شریف کو ملوث پائے جانے پر انہیں نااہل قرار دیا گیا تھا اور موصوف اپنے عہدہ سے مستعفی ہوگئے تھے۔ 67 سالہ اسحق ڈار آج عدالت میں حاضر ہوئے لیکن کچھ دیگر مصروفیات کی وجہ سے ان کے وکیل خواجہ حارث عدالت نہیںآئے۔ جب عدالت کو یہ مطلع کیا گیا کہ خواجہ حارث کی آمد میں تاخیر ہوسکتی ہے تو عدالت نے سماعت کو دوپہر تک کیلئے ملتوی کردیا۔ دریں اثناء عدالت نے اسحق ڈار کی اس درخواست کو بھی مسترد کردیا جس میں انہوں نے آج کی سماعت میں انہیں (ڈار) موجود رہنے سے استثنیٰ دینے کی اپیل کی تھی۔ عدالت نے ان کے مقدمہ کی سماعت آئندہ 18 ستمبر کو مقرر کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT