Wednesday , November 14 2018
Home / دنیا / پاکستانی وزیر اعظم عباسی کی امریکی نائب صدرمائک پینس سے ملاقات

پاکستانی وزیر اعظم عباسی کی امریکی نائب صدرمائک پینس سے ملاقات

واشنگٹن۔ 17مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے واشنگٹن میں امریکی نائب صدر مائک پینس سے ملاقات کی، یہ اطلاع پاکستان سے شائع ہونے والے روزنامہ ’’دنیا نیوز‘‘ نے دی۔ عباسی اس وقت امریکہ کے خانگی دورہ پر ہیں۔دونوں رہنماؤںنے جمعہ کی میٹنگ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون میں اضافہ کے لئے مزید طریقے تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستان اور امریکہ ایک دوسرے کے ساتھ ”بات چیت جاری رکھنے ” اور تعلقات میں میں بہتری لانے کے خواہشمند ہیں جن میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کے خلاف اسلام آباد کو خبردار کرنے کے بعد کشیدگی آگئی تھی۔اس سے قبل واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اعزاز میں ایک ظہرانہ دیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT