Thursday , September 20 2018
Home / عرب دنیا / پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کا آج دورہ افغانستان

پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کا آج دورہ افغانستان

اسلام آباد 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام )وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اپنے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کے ساتھ کل افغانستان کے دورہ پر روانہ ہوں گے جہاں وہ افغان قائدین سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میںمزید استحکام اور باہمی مفاد والے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ دریں اثناء وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے

اسلام آباد 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام )وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اپنے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کے ساتھ کل افغانستان کے دورہ پر روانہ ہوں گے جہاں وہ افغان قائدین سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میںمزید استحکام اور باہمی مفاد والے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ دریں اثناء وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے آج دوپہر ایک اعلی سطحی اجلاس کی قیادت کی جہاں انہوں نے پاک۔ افغان کے درمیان تمام شعبہ جات میں تعلقات کو مزید استحکام بخشنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اجلاس میں راحیل شریف کے علاوہ وزیر مالیات اسحق ڈار‘ وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز اور دیگر سینئر عہدیداروں نے شرکت کی ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی بیجا نہ ہوگا کہ قبل ازیں افغانستان نے پاکستان پر عسکریت پسندوں کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا تھا تاہم گذشتہ سال ڈسمبر میں پشاور کے ایک فوجی اسکول میں طالبان کے حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جاریہ سال تعلقات میں بہتری واقع ہوئی ہے ۔ فوجی اسکول پر کئے گئے حملوں میں زائد از 150 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں اکثریت طلباء کی تھی ۔ تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کے بارے میں یہ کہا جارہا ہے کہ وہ افغانستان میں روپوش ہے ۔

TOPPOPULARRECENT