Sunday , September 23 2018
Home / Top Stories / پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود کی افغان صدر سے ملاقات

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود کی افغان صدر سے ملاقات

۔15 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کابل میں افغان صدر اور ہم منصب سے ملاقاتیں کی جبکہ اس دوران وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے۔شاہ محمود قریشی کے کابل پہنچنے پر افغان وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا جس کے بعد وزیر خارجہ افغان صدارتی محل روانہ ہوگئے جہاں ان کے افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی نے استقبال کیا۔صدارتی محل میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جو تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور افغانستان میں امن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر افغان صدر نے شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان افغان صدر اشرف غنی کی سربراہی میں وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے جس کا طے شدہ دورانیہ 45 منٹ مقرر تھا تاہم یہ مذاکرات تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہے جس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی شاہ محمود قریشی نے کی۔مذاکرات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تمام باتوں پر مثبت انداز میں تفصیلاً بات کی گئی جس میں دو طرفہ تجارتی امور، افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردا،ر بارڈر مینجمنٹ اور جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کی بحالی سمیت دیگر اہم امور پر بات کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT