پاکستانی ٹسٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی

کولمبو۔9 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ٹسٹ کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں سری لنکا پہنچ گئی ہے۔ مہمان ٹیم سری لنکا کے خلاف 3 ٹسٹ مقابلوں کی سیریز کھیلنے کے لئے سری لنکا پہنچ چکی ہے ، پاکستانی ٹیم سری لنکا میں اپنے دورے کا آغاز 11جون کو کولمبو کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے وارم اپ میچ سے کرے گی۔ افتتاحی ٹسٹ میچ 17جون کو گال اسٹیڈیم میں شر

کولمبو۔9 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ٹسٹ کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں سری لنکا پہنچ گئی ہے۔ مہمان ٹیم سری لنکا کے خلاف 3 ٹسٹ مقابلوں کی سیریز کھیلنے کے لئے سری لنکا پہنچ چکی ہے ، پاکستانی ٹیم سری لنکا میں اپنے دورے کا آغاز 11جون کو کولمبو کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے وارم اپ میچ سے کرے گی۔ افتتاحی ٹسٹ میچ 17جون کو گال اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ پاکستان اور سری لنکا میں تین ٹسٹ میچز کے علاوہ پانچ ونڈے ، دو ٹونٹی20 میچز کھیلے گیں اور محدود اوورس کی سیریز کے لئے مہمان ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ دنیا کا سب سے قیمتی فٹبال برانڈ
لندن۔9 جون (سیاست ڈاٹ کام) کنسلٹنسی ’برانڈ فائنانس‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں سیزن میں کوئی بھی ٹرافی نہ حاصل کر نے کے باوجود مانچسٹر یونائیٹڈ 63 فیصد اضافے کے ساتھ پہلا بلین ڈالرز فٹبال برانڈ بن گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دس سب سے قیمتی فٹبال برانڈز میں سے چھ کا تعلق انگلینڈ سے ہے جبکہ کوئی اطالوی کلب سرفہرست 10 میں شامل نہیں ہے۔ جرمن کلب بائرن میونخ فٹبال برانڈ ٹیبل پر دوسرے، ریال میڈرڈ تیسرے انگلش کلب مانچسٹر سٹی چوتھے جبکہ چیلسی کا پانچواں نمبر ہے۔ چیمپئنز لیگ کے فائنل میں اطالوی کلب یوونٹس کو شکست دینے والا کلب بارسلونا دو درجے نیچے آتے ہوئے 773 ملین ڈالرز حیثیت کے ساتھ چھٹے نمبر پر آ گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT