Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی ٹیم دبئی ٹسٹ میں مشکلات کا شکار

پاکستانی ٹیم دبئی ٹسٹ میں مشکلات کا شکار

دبئی ۔ 8 اکتوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا نے دبئی ٹسٹ کے تیسرے روز کے پہلے سیشن میں 115 رنز پر پاکستان کی 4 وکٹیں حاصل کرکے میزبان ٹیم کو شدید دباؤ کا شکار کردیا۔دبئی میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے دونوں اوپنرز سمیع اسلم اور شان مسعود نے کھیل کا آغاز کیا تو پاکستان کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 51 رنز تھا۔سمیع اسلم اور شان مسعود بڑی شراکت قائم کرنے میں ناکام رہے اور فاسٹ باؤلر لہیروگمیج نے 16 رنز بنانے والے شان مسعود کو آؤٹ کردیا جبکہ سمیع اسلم 39 رنز بنا کر دلروان پریرا کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔ اس طرح دونوں اوپنر 65 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد اسد شفیق بھی زیادہ دیر کریز پر ٹھہر نہ سکے اور صرف 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بابراعظم 8 رنز کا اضافہ کرسکے۔پاکستان کو چائے کے وقفے تک فالوآن سے بچنے کے لیے مزید 177 رنز درکار تھے جبکہ وکٹ پر اظہرعلی 28 اور حارث سہیل 6 رنز بنا کر موجود تھے۔سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں کرونارتنے کی 196 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت 482 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT